سپورٹس ڈیپارٹمنٹ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی جانب سے یونیورسٹی کی ابھرتی ہوئی خواتین کرکٹرز کی کارکردگی کے اعتراف میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے تقریب کی صدارت کی۔وائس چانسلر نے بہترین خواتین کرکٹرز میں نقد انعامات، اسناد اور ایوارڈز تقسیم کیے اور خاص طور پر طوبہ حسن آغا کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے سری لنکا کے خلاف کراچی میں اپنی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت آئی سی سی بیسٹ ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے انچارج سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سمیرا ستار اور کوچ شاہد لطیف کی کوششوں کو سراہا انچارج سپورٹس ایچ ای سی سپورٹس ڈویژن انجینئر جاوید علی میمن اور پاکستان ویمن کرکٹ ونگ کی چیئرپرسن تانیہ ملک سمیت انچارج سپورٹس ڈیپارٹمنٹ مس سمیرا ستار نے شرکت کی
Follow Us