Exhibition and calligraphy competition organized by the Department of Persian in Lahore College for Women University
لاھور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شعبہ فارسی کے زیر اھتمام نمائش و مقابلہ فن خطاطی
لاھور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شعبہ فارسی کے زیر اھتمام مقابلہ فن خطاطی و نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے نمائش کا افتتاح کیا
تقریب میں ایران سے ڈاکٹر تقی زادہ وائس چانسلر پیام نور یونیورسٹی، ڈاکٹر کریم نجفی ڈپٹی ڈائریکٹر فرھنگستان زبان و ادب فارسی، ڈاکٹر الہام حدادی چئیر پرسن پاکستان چئیر سعدی فاؤ نڈیشن اور آغا جعفر روناس ڈائریکٹر خانہ فرھنگ اسلامی جمہوری ایران سمیت صدر شعبہ فارسی لاھور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زاھرا کاظمی نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے
ڈاکٹر تقی زادہ وائس چانسلر پیام نور یونیورسٹی ایران نے شعبہ فارسی لاھور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی دس طالبات اور اساتذہ کو اسی سال ایران کا تحقیقی و مطالعاتی دورہ کروانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ دورے کے تمام تر اخراجات پیام نور یونیورسٹی ایران برداشت کرے گی۔
پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ زبان وادبیات فارسی کی ترویج کے لیے مقابلے کے شرکاء نے بہترین کام کیا ڈاکٹر بشری مرزا نے پیام نور یونیورسٹی کی جانب سے طالبات و اساتذہ کے لیے تحقیقاتی دورہ کے اعلان پر وائس چانسلر ڈاکٹر تقی زادہ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر مقابلے میں پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں
Follow Us