لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور برٹش کونسل کے درمیان سٹم پروجیکٹس کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے اجلاس کی صدارت کی۔ برٹش کونسل کی جانب سے سارہ پرویز اور مائیکل ہولگیٹ نے شرکت کی اجلاس میں برٹش کونسل کی مالی اعانت سے شروع کیے گئے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر اقصٰی شبیر نے یونیورسٹی میں جاری منصوبوں کے حوالے سے جائزہ رپورٹ پیش کی۔
ڈاکٹر سمیرا نورین نے پاکستان میں اسکاؤٹنگ کے منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا. اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کا کہنا تھا کہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور برٹش کونسل کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا اور اس سے مختلف شعبوں میں جاری تحقیق کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی