دسمبر بروز جمعرات مورخہ 2021 کو صبح 11:00 بجے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی شعبہ اردو کے زیر اہتمام ڈی ایف ڈی آئی کے اشتراک سے انٹرنیشنل وبینار کا اہتمام کیا گیا وائس چانسلر محترمہ ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انچارج شعبہ اردو محترمہ ڈاکٹر ریحانہ کوثر نے شعبہ اردو کی خدمات پر روشنی ڈالی اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا مختصر تعارف پیش کیا ۔صدرشعبہ اردو از بکستان یونیورسٹی نے بھی اپنے ادارے کا تعارف پیش کیا ۔از بکستان یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے مقالے پیش کیے جن میں از بکستان کی مختلف ادبی شخصیات کی اردو زبان و ادب کے لیے کی جانے والی خدمات کا اجمالی جائزہ پیش کیا گیا ۔وبینار کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر شازیہ رزاق اور از بکستان یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر الطاف یوسف زئی نے انجام دیے منتظمین میں ڈائریکٹر ڈی ایف ڈی آئی ڈاکٹر انجم طاہرہ اور شعبہ اردو سے ڈاکٹر نورین رزاق ،ڈاکٹر نائلہ انجم اور مس رافعہ زبیر شامل ہیں۔
Follow Us